نیو کراچی کافی بڑا علاقہ ہے یہاں بلدیاتی کام کا فقدان ہے۔ گلی گلی میں گٹرکا پانی بھراہوا ہے۔ جگہ جگہ کچرے اور غلاظت کے ڈھیر ہیں۔ صفائی کا انتظام نہایت ناقص ہے۔خاص طور پر سندھی ہوٹل کے قریب واقع قادری جامع مسجد او ر جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے آس پاس کی گلیوں میں گٹر کا پانی بھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح گندگی کی وجہ سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔ علاقہ مکین آپ کے اخبار کے توسط سے حکام بالا سے ملتجی ہیں کہ جلد از جلد صفائی کا انتظام کروایاجائے اور اس گندگی سے چھٹکارا دلایاجائے۔ عبید رضا۔کراچی
نیوکراچی سیکٹر فائیو ۔ای پر توجہ دی جائے
Sep 17, 2020