پراسیکیوشن برانچ قائم کرنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پرچیف کمشنر کو نوٹس

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن برانچ قائم کرنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت درخواست میں چیف کمشنرعامرعلی احمد کونوٹس جاری کر دیا ہے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد میں پراسیکیوشن برانچ کے قیام کے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر بار کے صدر ظفر کھوکھر کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 14 مارچ کے فیصلے میں چیف کمشنر کو 60 دنوں میں پراسیکیوشن برانچ کے قیام اور اس میں تعیناتیوں کرنے کا حکم دیا تھا۔ 6 ماہ گزرنے کے باوجود نہ پراسیکوشن برانچ قائم ہوئی نہ تعیناتیاں کی جا سکیں۔ استدعا ہے کہ چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن