سپریم کورٹ کا منشیات کے مقدمات میں ناقص تفتیش سے متعلق ازخودنوٹس

Sep 17, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے منشیات کے مقدمات میں ناقص تفتیش سے متعلق ازخودنوٹس میں ڈی جی پنجاب فرانزک لیب بلال حسن منٹو، سہیل اختر، بابر ستار، انصر نواز مرزا کو عدالتی معاون مقرر کردیامنشیات کے مقدمات میں ناقص تفتیش سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی سپریم کورٹ نے ڈی جی پنجاب فرانزک لیب کو عدالتی معاون مقرر کر دیا بلال حسن منٹو، سہیل اختر، بابر ستار، انصر نواز مرزا بھی عدالتی معاون مقرر کیاگیا عدالت نے اسلام آباد اور صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کر تے ہوئے عدالت کی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر اے این ایف کو بھی نوٹس جاری کردئے ہیں سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین سے تفتیشی طریقہ کار کو بہتر بنانے پر رائے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں