مروہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ حکام کو وقت ہر ارسال کردی گئی تھی:ترجمان

Sep 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) ، جامعہ کراچی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی مروا کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس حکام کو ابھی تک نہیں دی گئی۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی نے کیس کی حساسیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے چند دنوں یعنی انتہائی قلیل وقت میں بچی مروا کے ڈی این اے ٹیسٹ کی تجزیاتی رپورٹ پولیس حکام کو ارسال کردی تھی، ترجمان کے مطابق لیبارٹری کو مروا کیس کے نمونے6ستمبر2020ء کی رات کو موصول ہوئے تھے جبکہ ڈی این اے کی جامع تجزیاتی رپورٹ متعلقہ ادارے کو12ستمبر2020ء کو جمع کروادی گئی تھی جبکہ ایس او پی کے مطابق پولیس کے طلب کرنے پر نمونوے بھی انہیں واپس کردیے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں