ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دائرکردی

Sep 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دائرکردی ، جس میں کہا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ میں میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دائرکردی ، درخواست گزار کے وکیل عباس رشید رضوی نے کہا پولیس نے ڈاکٹر ماہا شاہ کے واقعے کوخودکشی قرار دیا، پولیس نے شواہد بھی خود کشی کے حساب سے جمع کیے، ہر سطح سے تحقیقات کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق سرمیں بائیں جانب گولی لگی،دائیں جانب سے نکلی ہے، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، قبرکشائی،پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر یا زیادہ ڈرگس دی گئی ہے، مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے اور مقدمے میں ملزم جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔

مزیدخبریں