بس بے قابو ہوکر راہگیروں سے جا ٹکرائی، ایک شخص جاںبحق ،2 زخمی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں دو ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے مریڑ چوک نوگزہ میں 72 سیٹر بس بے قابو ہوکر راہگیروں سے جا ٹکرائی اس افسوسناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے پولیس نے بتایا کہ بس نمبرIDS - 7224 جسے ڈرائیور پرویز اختر چلا رہا تھا کے ایف سی کے راستے مریڑ چوک نوگزہ پہنچی تو مبینہ طور پر بریک فیل ہونے سے بس راہگیروں سے ٹکرا گئی جس سے اسسٹنٹ منیجر سی ایس ڈی راولپنڈی بلال ماجد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دئے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے چکری روڈ بسکٹ فیکٹری چوک میں کار سوار نے موٹر سائیکل پر جانے والے میاں بیوی کو ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور اس کی بیوی اور چار سالہ بچہ زخمی ہوگئے نشے میں دھت کار سوارثقلین نے حادثے کے بعد ہوائی فائرنگ کردی جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار غلام مصطفیٰ کی میت ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق کار سوار نشے میں دھت تھا ملزم کی گاڑی بھی پولیس نے چوکی رنیال منتقل کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...