اسسٹنٹ کمشنر شالیمارکا دورہ ٹریننگ سیشن‘ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ

لاہو(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں متحرک  ہے اورانتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف عمل ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے تحصیل شالیمار میں ہونے والی ٹریننگ سیشن کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹریننگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیااورپولیو ورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 126 اور یو سی 98 سمن آباد زون میں پولیو ٹریننگ سیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن