پنجاب حکومت حمزہ شہباز کی صحت پرسیاست نہ کرے:پرویزملک‘ عمران نذیر

Sep 17, 2020

 لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)مسلم لیگ(ن)پنجاب حکومت کی تعصبانہ سوچ کی مذمت کرتی ہے، پنجاب حکومت کو حمزہ شہباز کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی،انتقامی سیاست اور بغض پر مبنی سیاست اب ختم ہونی چاہیے،حمزہ شہباز کی زندگی اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،پنجاب حکومت حمزہ شہباز کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنارہی ہے،حکومت کی اپنی رپورٹ میں بھی حمزہ شہباز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،پنجاب حکومت حمزہ شہباز کو ہسپتال شفٹ کرنے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لیگی رہنماو ں و کارکنوں سیْ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک میں جو تماشا لگایا گیا اس کا ڈراپ سین کا آغاز ہو چکاہے۔للہ تعالی کے شکر گذار ہیں کہ اس نے ملک وقوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے محمد نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کردیا۔

مزیدخبریں