ایجوکیشن سٹی متاثرین کے حقوق غضب کرنیوالے دندناتے پھرنے لگے 

اسلام آباد(نیوز رپو رٹر)ایجوکیشن سٹی متاثرین کے حقوق غضب کرنے والے آر ڈی اے آفس میں دندناتے پھر رہے ہیں مگر متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ایجوکیشن سٹی ہائوسنگ پراجیکٹ متاثرین کی وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے انصاف کی اپیل، ایجوکیشن سٹی ہائوسنگ سوسائٹی پروجیکٹ کے متاثرین کو دس سال گزرنے کے باوجود بھی انصاف نہیں مل سکا متاثرین اظہر علی، جنید  و دیگر ہزاروں متاثرین نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  چیئرمین آر ڈی اے اور ڈی جی آر ڈی اے کے پاس یہ لوگ روزانہ چکر لگاتے ہیں ابھی تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔  کیس کا مقدمہ انٹی کرپشن پنجاب نے بھی درج کیا تھا اور ابھی بھی سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن متاثرین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ انصاف  کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ہماری داد  رسی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن