چکری(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار پی پی10 چوہدر ی محمد افضل آف پڑیال نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آچکا ہے علاقے کی عوام کو ایسے میگا پراجیکٹس دے کر جائیں گے کہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی اس وقت صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال کے قیام کے ساتھ ساتھ عرصہ دراز سے بند دیہی مراکز صحت کو عوام کے لئے فعال کر دیا گیا ہے جبکہ چکری میں نادرا آفس کے قیام سے لوگوں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئی ہے اس وقت علاقے بھر میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے ہم ان کی زیر نگرانی اس کے دائرہ کار کو ہر یونین کونسل کے ہر دیہات تک لیکر جائیں گے جہاں گلیوں ونالیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اضافی بجلی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ اس وقت موجودہ سیلابی صوررتحال کے بعد علاقے میں خراب ہونے والی سڑکوں اور پلوں کو مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ نئی شاہرائوں کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے پچھلے کئی سالوں سے علاقے کو پسماندگی میں دھکیلنے کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے وقت درکار ہے تاہم ہم ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں عوام کی ہم سے وابستہ امیدوں کو عملی جامہ پہنا کر ہی دم لیں گے عوام حوصلہ رکھیں وقت کے ساتھ ساتھ مسائل میں کمی آئے گی