گوجرخان (نامہ نگار) اہل بیت اطہاراور صحابہ اکرام کی عزت حرمت شان وعظمت کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینگے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدرحاجی طیب قریشی مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ گوجرخان کے صدر احمد شاہ خان مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات خان گلاب خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کوکڑی سے کڑی سزادی جائے اہل بیت و صحابہ کرام سمیت مقدس ترین ہستیوں کی ناموس کے تحفظ کیلئے حکومت قانون سازی کرے اور قوانین سخت بنائے جائیں تاکہ ناپاک جسارت کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنایا جائے۔