کلرسیداں(نامہ نگار)روات کے نواحی گاؤں میں مجلس کے بعد جلوس نکالنے پر کشیدگی پتھراؤ سے چھ افراد ذخمی،سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا اور فریقین میں صلح کروا دی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کھائی اعوان میں مجلس کے بعد ماتمی جلوس نکالا گیاجس پر دوسرے فریق نے مداخلت کرتے ہوئے جلوس کا راستہ روکا تلخ کلامی اور گالم گلوچ کے بعد شرکا پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور پتھراؤ سے دونوں اطراف کے چھ افراد زخمی بھی ہوئے ایس ایچ او روات انسپکٹر مہر ممتازنے موقع پر پہنچ کر فریقین میں بیچ بچاؤ کرایا اس دوران سی پی او راولپنڈی احسن یونس دیگر افسران اور عملے کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انہوں نے نہ صرف کشیدگی کو ختم کرکے انہیں مذاکرات کے لیئے مقامی مسجد پہنچا دیا جہاں فریقین میں اس بات پر صلح ہو گئی کہ وہ اس واقعہ کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کریں گے اور قانون سے ماورا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔