تلہ گنگ ( نامہ نگار )تلہ گنگ راولپنڈی روڈ پر ڈھوک پٹھا ن کے قریب سڑک کی اترائی پر ٹرالر بریک فیل ہونے سے خطرناک موڑ پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد آصف موقع پر جان بحق ہو گیا اس کی عمر چالیس سال بتائی گئی ، اٹھائیس سالہ کلینر محمد دانش شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 کے شفٹ انچارج نعمان نے بتایا کہ ٹرالر پر سیمنٹ لوڈ تھا اور وہ فتح جنگ کی طرف سے تلہ گنگ کی طرف آرہا تھا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم امدادی کاروائیوں کے لئے جائے حادثہ پر پہنچ گئی زخمی کلینر محمد دانش کو گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا ، ڈرائیور اور کلینر دونوں کا تعلق علاقہ ٹمن سے ہے