اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج جمہوریت اور پارلیمنٹ کو شکست ہوئی ہے۔ آج کے بعد پاکستان کا کوئی بھی کاروباری شخص نیب کی پہنچ سے باہر نہیں، ہم نے کہا تھا کہ گرفتاری پر 24 گھنٹے میں تحریری وجہ بتائی جائے عوام اب کالے قانون کا اطلاق بھگتیں گے۔