لاہور (نمائندہ خصوصی) موٹروے زیادتی کیس میں چہ مگوئیاںاور قیاس آرائیاں عرو ج پر، زیادتی کیس میں تعینات ہونے والے فوکل پرسن ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان میڈیا نمائندوں سے کوسوں دور رہنے لگے۔ حادثے کے دسویں روز بھی عوام تک بروقت اور صحیح معلومات کی بجائے مبہم اور قیاس آرائیوں پر مبنی معلومات پہنچنے لگی جس کے باعث عوامی سطح پر پولیس کا اور حکومتی کارکردگی بارے شکوک و شہبات جنم لینے لگے ہیں۔ موٹروے زیادتی کیس پولیس اور اداروں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کرنے کے لئے تعینات ہونے والے فوکل پرسن ایس ایس پی ذیشان میڈیا نمائندوں سے کوسوں دور جبکہ کسی بھی قسم کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بات کرنے سے گریزاں رہے۔
موٹر وے زیادتی کیس: مبہم خبریں اور قیاس آرائیاں عروج پر، فوکل پرسن ذیشان میڈیا سے کوسوں دور
Sep 17, 2020