پچھلی حکومت کے منصوبے نہیں روکے ، زیادتی کیس کا دوسرا ملزم جلد پکڑ لیں گے: عثمان بزدار

لاہور/ وہاڑی (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میلسی کے علاقے ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول اورکلین اینڈ گرین انڈکس سٹی سکیپنگ وہاڑی ٹائم سکوائر کا افتتاح کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار میلسی سائفن بھی گئے اور میلسی سائفن پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے میلسی سائفن پراجیکٹ کی استعداد میں اضافے اور ایس ایم بی لنک کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایس ایم بی کینال کی ری ماڈلنگ کا بھی جائزہ لیا۔ منصوبے پر 4ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دانش سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور دانش سکول کا دورہ کیا۔ وزیراعلی نے بیالوجی، فزکس، آئی ٹی لیب اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دانش سکول کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت دانش سکول اتھارٹی کا 32واں اجلاس منعقدہوا، پہلی بار دانش سکول اتھارٹی کا اجلاس ٹبہ سلطان پور میں  ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بھکر اورتونسہ میں نئے دانش سکول بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ہونہار پنجاب پروگرام شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈمک، سپورٹس، فائن آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں عمدہ کارکردگی پر طلبہ کی بھرپو رحوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہونہار پنجاب پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دی۔ پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو نقد انعامات دیں گے۔ اتھارٹی کے اجلاس میں اساتذہ کی تربیت کے پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ کو دانش سکول اتھارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اتھارٹی کی چیئرپرسن سمیرا احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی-صوبائی وزراء مراد راس،جہانزیب کھچی اوراتھارٹی کے دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلی عثمان بزدارنے ٹبہ سلطان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دانش سکول کی تاریخ میں پہلی بار اتھارٹی کا اجلاس لاہور سے باہر جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے ٹبہ سلطان پور میں ہواہے -دانش سکول سے متعلقہ مسائل کاجائزہ لیاہے او ران کے حل کے لئے ہدایات دی ہیں، ایشوز کو جلد حل کیاجائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق حکومت کے منصوبوں کو بند کیا نہ روکا اورنج لائن میٹروٹرین پر کام مکمل کیا ہے۔ میٹروٹرین کو جلد چلائیں گے۔ میٹروبس سروس کو بھی بند نہیں کیا۔ سابق حکومت نے اپنے دور میں سابقہ حکومتوں کے کئی منصوبے بند کئے۔ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر کام 10 سالہ سابقہ دور میں رکا رہا۔ ہم نے آکر پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر کام دوبارہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پیش آنے والا دلخراش واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں نے خود پریس کانفرنس کر کے تفصیلات عوام کو بتائیں۔ اندوہناک واقعہ میں ملوث ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے۔ انصاف کے تمام تقاضے پورے کریںگے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار سے ٹبہ سلطان پور میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران نے ملاقات کی اور  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ٹبہ سلطان پور اوردیگر پسماندہ علاقوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہر تحصیل میں جائوں گا اور لوگوں کے مسائل وہاں بیٹھ کر حل کروں گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے میلسی سائفن پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے میلسی سائفن پراجیکٹ کی استعداد میں اضافے اور ایس ایم بی لنک کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کیا-قبل ازیں وزیر اعلی عثمان بزدار او رگورنر پنجاب چودھری محمد سرور میاں چنو ں کے علاقے روتلہ میں پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ کی رہائش گاہ پرگئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر چودھری محمد سرورنے سید عباس علی شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرورنے سید عباس علی شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں میٹروبس سروس کے آپریشن اینڈ  مینٹینینس  کنٹریکٹ کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں میٹروبس سروس کے سکیورٹی اینڈ سیفٹی سروسز کے کنٹریکٹ کی دوبارہ ٹینڈرنگ کی منظوری دی گئی۔ اورنج لائن میٹروٹرین کی صفائی کے انتظامات کا کنٹریکٹ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دینے کی منظوری دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین جلدآپریشنل ہوگی-پنجاب کابینہ نے میٹرو ٹرین کا کرایہ 40روپے مقر ر کرنے کی منظوری دی ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری حقیر کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کی شفاف ترین پالیسیوں کے باعث آج 300کروڑ بچائے ہیں کل 300ارب بچائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہلم کے علاقے میں طالبات پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...