موٹر وے زیادتی کیس: ’’ملزم پکڑ لیا پولیس بھجوائیں‘‘ بار بار جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار، تعلق چھانگامانگا سے ہے

Sep 17, 2020

قصور (نمائندہ نوائے وقت) موٹروے زیادتی کیس کے متعلق بار بار جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو رحمان پورہ کے رہائشی محمد افضل نے اطلاع دی میں نے گینگ ریپ موٹروے لاہور کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس بھجوائیں۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس موقع پر پہنچی تو تصدیق کرنے پر مذکورہ شخص نے بتایا کہ میرا نام سعید احمد ہے اور محنت مزدوری کرتا ہوں۔ اطلاع دہندہ افضل کیساتھ سودا سلف لینے کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر افضل نے پولیس کو غلط اطلاع دی۔ اتوار کے روز بھی اسی شخص افضل نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دی تھی۔ جس پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم افضل کے خلاف 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں