اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آ گئے، اسلام آباد کالج فار گرلز جی سکس ٹو کے اسسٹنٹ پروفیسر اور لیب اسسٹنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انتظامیہ نے کالج لیب کو سیل کر دیا۔بدھ کو اسلام آباد کے کالج فار گرلز ایف سکس ٹو ،جی سکس ٹو میں کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں، تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے کھولنے کے بعد کے حکومت کی جانب سے اساتذہ اور طلباء کے کورونا ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کالج فار گرلز جی سکس ٹو کے اسسٹنٹ پروفیسر اور لیب اسسٹنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے اور کورونا کیسز سامنے آنے پر کالج انتظامیہ نے لیب سیل کر دی ہے۔