وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وشی ہیڈے سوگا کوجاپان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے وشی ہیڈے سوگا کو جاپان کا وزیرا عظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم عمران خان کا ٹوئیٹ میں کہنا ہے کہ وہ پاکستان اورجاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات اورتعاون میں مزیداضافے کے لئے جاپانی وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔