عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے گزشتہ روز انگولا کے لئے مزید 1 بلین ڈالر قرض کی منظوری دی ہے کیونکہ اس کی معیشت کورونا وائرس کے باعث معاشی گراوٹ اور خام تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کا مقابلہ کر رہی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اینٹوناٹی نے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے جنوب افریقی ملک کے لئے تین سالہ امدادی پروگرام کے سائز میں 765 ملین ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ اس ملک کی معیشت کوکورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ عوامی صحت ، معاشرتی تحفظ ، بجٹ اور عوامی قرض پر منفی اثرات سمیت ،کورونا وائرس کی وجہ سے بگڑے ہوئے بیرونی ماحول کے باوجود انگولا کے حکام آئی ایم ایف کی مضبوط پالیسیوں کے پابند ہیں۔