سمندری طوفان سیلی کے باعث امریکی ساحلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی، لاکھوں شہری بجلی سے محروم

Sep 17, 2020 | 16:33

ویب ڈیسک

 سمندری طوفان سیلی نے امریکہ کے کئی ساحلوں علاقوں میں شدید بارشوں، بجلی کی فراہمی میں تعطل اور مادی نقصانات کی صورت میں وسیع پیمانے پرتباہی مچا دی ۔ ریاستوں فلوریڈا اور الاباما کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد بد ترین سیلابوں کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق ان دونوں ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں آنے والے سیلاب سے تاریخی حد تک تباہی آ بھی چکی ہے۔

طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ہزاروں درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا اور بجلی کے کھمبوں کے علاوہ تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔ سڑکیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کا نطام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہو گئے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔طوفان سے نقصانات کا اندازہ دو سے تین بلین ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں