جرمن حکومت نے آسٹرین شہر ویانا اور ہنگرین شہر بداپسٹ کو کورونا رسک ایریاز قرار دے دیا ہے۔ برلن میں رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ویانا اور بدا پسٹ جیسے شہروں کے علاوہ نیدرلینڈز، کروشیا، فرانس اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک بھی کورونا وائرس کے حوالے سے خطرے کی اس درجہ بندی میں آتے ہیں، پرخطر قرار دیئے گئے علاقوں سے واپس جرمنی آنے والوں کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں۔ اس سلسلے میں شرط یہ ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش نہ کر سکیں، تو انہیں پہلے اپنے ٹیسٹ کروانا اور پھر ان کے نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔ اس دوران 14 دن تک انہیں قرنطینہ میں رہنا یا خود کو الگ تھلگ رکھنا ہو گا۔