پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر منظم پامالیوں اور ریاستی دہشتگردی سے اور دوسرے ملکوں پر بے بنیاد الزامات لگا کر عالمی برادری کو گمراہ نہیں کرسکتا۔دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے جمعرات کے روز صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے خارجہ امور کے وزیرمملکت V. Muraleedharan کی طرف سے راجیہ سبھا میں لگائے گئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے خو دہی اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں گزشتہ سال پانچ اگست کو اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور مسلسل جارحانہ بیانات اور کارروائیوں سے ماحول کو کشیدہ کیا ہے۔
بھارت دوسرے ممالک پر بے بنیاد الزامات لگا کرعالمی برادری کو گمراہ نہیں کرسکتا.پاکستان
Sep 17, 2020 | 23:17