اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سماعت روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی بریت درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور عدم حاضری پر نیب گواہ جنید شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ زرداری کی طرف سے بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں اب تک پیش ہونے والے نیب گواہوں نے آصف زرداری پر کوئی الزام نہیں لگایا، 43 میں سے 21 گواہوں کو عدالت پیش کیا جا چکا ہے۔ نیب نے ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ استدعا ہے کہ عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں بری کرنے کا حکم دے۔ ماضی میں بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ جیلوں میں بھی بھجوایا گیا۔ ماضی میں ایسے انتقامی کیسز میں بری ہوا۔ نیب ریفرنس میں میرے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ یہ بھی استدعا ہے کہ بریت درخواست پر فیصلہ تک ریفرنس میں کارروائی روکی جائے۔ عدالت نے شہادتیں قلمبند نہ کرنے سے متعلق استدعا مسترد کر دی۔
توشہ خانہ ریفرنس سماعت روکنے کی درخواست مسترد ، زرداری کی بریت کیلئے استدعا
Sep 17, 2021