الیکشن کمشن پر الزامات، وفاقی وزرا کو نوٹس جاری ، 14 روز میں جواب طلب 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) الیکشن کمشن نے ادارے پر الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئے اور دونوں سے 14 روز میں تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ وفاقی وزراء کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمشن میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سپیشل سیکرٹری الیکشن کمشن ظفر اقبال ملک نے کی۔ ذرائع کے مطابق پیمرا نے الیکشن کمشن کو وفاقی وزراء کے الزامات والے کلپس بھجوائے جن کا اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن نے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئے جس میں ان سے ادارے پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمشن پر یلغار کردی تھی اور الزام عائد کیا کہ تھا الیکشن کمشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اور اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...