لاہور، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) چیئرمین قومی احتساب بیورو جاوید اقبال نے نیب افسروں پر دوران انکوائری کسی ملزم یا ادارے سے فون پر رابطہ کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خود کو نیب افسر ظاہر کر کے بلیک میل کرنے والے گروپ کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔ نیب انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے ابتک 12ملزمان کوگرفتارکیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ چندعناصر خود کو نیب افسر ظاہر کر کے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے عناصر عموما واٹس ایپ پر نیب افسروں کی تصاویر لگاتے ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب افسر انکوائری میں کسی ملزم یا ادارے سے فون پر رابطہ نہیں کرے گا۔ افسر سرکاری مراسلے سے متعلقہ شخص یا ادارے سے رابطہ کرنے کا مجاز ہو گا۔ اس حوالہ سے کسی بھی نوعیت کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ترجمان نیب یا مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔
نیب افسروں پر دوران انکوائری کسی ملزم، ادارے سے فون رابطہ پر پابندی
Sep 17, 2021