ڈالر80پیسے سستا، سونے کی  قیمت میں 900 روپے تولہ کمی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں اونچی اڑان کے بعد آج ڈالرکی قدر نیچے آگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی کمی ہوئی اور ایک امریکی ڈالر 168 روپے80 پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...