ای الیون تشدد کیس ، فردجرم کی کارروائی کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان طلب

Sep 17, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر جنسی تشدد کے کیس میں فردجرم کی کاروائی کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو جیل سے عدالت لایاگیا،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تفسیم کی گئیں، عدالت نے کیس میں نامزد سات ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 28 ستمبر مقررکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ کیس کے دوملزمان عمر بلال مروت اور ریحان نے ضمانت بعد از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔

مزیدخبریں