چین اورجنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے رابطہ دفتر کاقیام

چھینگڈو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھینگڈو میں جنوبی ایشیا-چائنہ بزنس کونسل کے سیچھوان رابطہ دفترکا افتتاح کردیا گیا،جس کا مقصد دوطرفہ معاشی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سیچھوان میں منعقدہ کاروباری رہنمائوں کے سربراہ اجلاس کے مطابق یہ دفتر چین اورجنوبی ایشیائی ممالک کے کاروباری افراد کے لئے بڑی کانفرنسز،اجلاسوں، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے انعقاد میں مدد کرے گا۔چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت(سی سی پی آئی ٹی)کے نائب چیئرمین کی لیانگ ڈونگ نے اجلاس کے موقع پر کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے اس پلیٹ فارم کے قیام سے دونوں فریق معاشی ترقی کے نئے محرکات تلاش کرتے ہوئے تکنیکی جدت، سمندری معیشت ، پائیدار ترقی اور سبز تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کے مواقع سے استفادہ کرسکیں گے۔چین کی کھلی معیشت کے نئے دورکے تیزترین راستے پرواقع وسطی صوبے سیچھوان کا جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ گزشتہ سال کا درآمدی اور برآمدی حجم 170ارب یوآن(تقریبا26ارب40کروڑ امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگیا تھا، جو صوبے کے مجموعی حجم کا پانچواں حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن