کراچی (وقائع نگار)بھارتی قیدمیں جاں بحق پاکستانی ماہی گیرکی لاش بدھ کی شب کراچی ائیرپورٹ پہنچائی گئی ،بعدازاں ابراہیم حیدری میں امیر حمزہ کی نماز جنازہ ادا کئے جانے کے بعد کورنگی قبرستان میں میت کو سپردخاک کردیا گیاتفصیلات کے مطابق بھارتی قید میں جاں بحق ہونے والے ماہی گیر امیر حمزہ کی میت بدھ کی شب لاہور سے کراچی پہنچائی ۔میت کو فیصل ایدھی نے ائیر پورٹ پر وصول کرنے کے بعد ماہی امیر حمزہ کی میت کو اس کےآبائی علا قے ابراہیم حیدری پہنچایا گیا ،جہاں نماز جنازہ ادا کئے جانے کے بعد امیر حمزہ کو کورنگی سوکوارٹر قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ،واضح رہے کہ امیر حمزہ کو 2017ء میں ماہی گیری کیدوران سمندری حدودکی خلاف ورزی کرنے پربھارت میں گرفتار کیا گیا تھا ،جہاں وہ دوران قید چل بسا ،متوفی 9بچوں کاباپ تھا۔
بھارتی قید میں جاں بحق ماہی گیر کا جسدخاکی کراچی پہنچادیا گیا
Sep 17, 2021