نیشنل ٹیکس کونسل کا ا جلاس، فیڈریشن، صوبوں کے درمیان ٹیکسز پر مشاورت، فیصلے 

Sep 17, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فاقی وزیر خزانہ  شوکت ترین نے نیشنل ٹیکس کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزرائے خزانہ، سیکرٹری فنانس ڈویژن، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے سیلز ٹیکس ہم آہنگی سے متعلق معاملات میں فیڈریشن اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے اور تعاون کے جذبے سے ٹیکس سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے تفصیلی پریزنٹیشن دی اور وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان جی ایس ٹی کو ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے باہمی تعاون کے ساتھ انتظام کو آگے بڑھانے کے لیے ان نکات کا ذکر کیا جن پر ابھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایف بی آر اور صوبائی وزرائے خزانہ نے نقل و حمل، ریستورانوں، ٹول مینوفیکچرنگ اور تعمیرات کے ٹیکس پر موقف بیان کیے۔ این ٹی سی کی جانب سے سیلز ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لیے سنگل پورٹل کو لاگو کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا جو کہ تیار کیا جا رہا ہے اور اکتوبر 2021ء کے پہلے ہفتے تک  اسے زیر  عمل میں لانے  کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں