کراچی (وقائع نگار)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کھپرو میں بھکارن پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا،رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق نوٹس مقامی اخبار کی خبر پر لیا گیا ہے،عدالت نے سیشن جج سانگھڑ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ چیف جسٹس نے ایس ایس پی سانگھڑ سمیت واقعے سے متعلق متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو بھی 20ستمبر تک رپورٹ سمیت طلب کرلیا ہے واضح رہے کہ کھپرو میں گذشتہ روز نوجوان نے بھکارن بندیا پر تشدد کیا تھا۔