سستے آٹے کے حصول کیلئے لمبی قطاریں، شہری خوار ہونے لگے

بوریوالا ( تحصیل رپورٹر ) بوریوالا میں سستے آٹے کے حصول کے لئے لوگ لمبی قطاروںمیں ذلیل و خوار ہونے لگے۔ آٹے کے صارفین محمد اسلم، محمد  فیاض، محمد وقاص و دیگر کا کہنا ہے کہ بوریوالا میں لوگوں کو  سستے آٹے کی قلت کاسامنا ہے۔۔ مقامی انتظامیہ صرف فوٹو  سیشن کے لئے سہولت بازار کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہے۔لاکھوں کی آ بادی کے لئے سستے آٹے کے نہائت کم تعداد تھیلے غریب عوام کے ساتھ مذاق  ہے۔سہولت بازار میں  سستے  آ ٹا لینے کے لئے صبح ہی خواتین اور مردوں کی کافی تعداد پہنچ جاتی ہے اور لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں۔اور یہ سستے آٹے کے تھیلے صبح گیارہ بجے کے قریب ختم ہو جاتے ہیں۔ جبکہ آ ٹے کا تھیلہ لینے کے لئے کافی تعداد میں خواتین اور مرد لائنوں میں موجود ہوتے ہیں۔ اور انہیں خالی ہاتھ مایوس ہو کر گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے۔ صارفین نے اعلی حکام سے کم قیمت آٹے کے تھیلوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ سیل پوائنٹ کی تعداد بڑھانے اور آٹے کا معیار بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...