اسلام آباد(نا مہ نگار) حکومت نے قومی انسدادپولیومہم رواں ماہ چلانیکافیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے صوبوں سے قومی انسداد پولیومہم پرمشاورت مکمل کرلی ہے، قومی انسداد پولیو مہم آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،چاروں صوبوں میں چلے گی۔قومی انسداد پولیو مہم3مراحل میں چلائی جائیگی، پہلے فیز میں خیبر پختونخواہ کے34اضلاع میں17تا21ستمبر مہم چلے گی جبکہ دوسرے فیز میں ملک بھر میں انسداد پولیومہم 20تا 24ستمبرمنعقدہوگی۔ تیسرے فیزمیں جنوبی وزیرستان میں مہم27ستمبرتا1اکتوبرچلے گی، ملک بھر میں3روز انسدادپولیومہم اور 2روزکیچ اپ ڈیز ہوں گے جبکہ پولیو کے حساس علاقوں میں 5روزہ مہم اور 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیزمیں رہ جانیوالے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ قومی انسداد پولیو مہم میں ساڑھے 4کروڑ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔
حکومت نے ر واں ماہ قومی ا نسدادپولیومہم چلانے کافیصلہ کرلیا
Sep 17, 2021