بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی  کے ادغام بارے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

 ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے مجوزہ ادغام اور اسے پنجاب پولیس کی کمانڈ میں دینے کے لئے  ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ کمیٹی دونوں فورسز کو پنجاب پولیس کی کمانڈ میں دینے کے طریقہ کارمرتب کرکے اپنی سفارشات وزیراعلی پنجاب کو پیش کرئے گی ۔ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ محمد بشارت جبکہ سیکرٹری ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ممبرگے جبکہ اراکین میں صوبائی وزیرلائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، صوبائی وزیر انہار سردار محمد محسن لغاری، چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک، اراکین  پنجاب اسمبلی خواجہ محمد دائود سلیمانی،سردار جاوید اختر لونڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ  نورالامین مینگل ،کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان، اضلاع ڈیرہ غازیخان و راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز، سابق پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازخان حمزہ سالک اور نمائندہ قبائلی عمائدین شامل ہیں ۔ کمیٹی بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے مجوزہ ادغام کے علاؤہ دونوں فورسز کے پنجاب پولیس کی کمانڈ میں دینے کیلئے ایکٹ میں ترمیم کے منصوبے جبکہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے موجودہ قوانین  کے تحت  بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے مرحلہ وار ادغام کیلئے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیکر مجوزہ ایکٹ / قوانین کی تیاری سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرے گی کمیٹی کی سفارشات  اور قوانین / ایکٹ میں تبدیلی کے بعد بارڈر ملٹری پولیس سمیت بلوچ لیوی پنجاب پولیس اور کائونٹرٹررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی طرح صوبے بھر میں کام کرسکے گی۔

ای پیپر دی نیشن