مچھلی کے گوشت میں موجود پروٹین انسانی زندگی کا ایک اہم جز : ڈاکٹر آصف

ملتان(خصوصی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فشریز اور سمیڈا کے تعاون سے ایک روزہ " فش فارمنگ" کے حوالے سے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ پروگرام سے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ دور حاضر میں فش فارمنگ دیہی علاقوں کیساتھ شہروں میں بھی مقبول ہو تی جا رہی ہے۔مچھلی کے گوشت میں موجود پروٹین انسانی زندگی کا ایک اہم جز ہیں۔ ہماری آبادی پروٹین کی کمی کا شکار ہے اور اس کا وا حد حل نئے ذرائع متعارف کروانا ہے۔ ٹریننگ پروگرا م سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فشریززرعی جامعہ ملتان ڈاکٹر ناہید بانو نے مچھلی کے پالنے سے مارکیٹ جانے تک کی تمام پراسیسنگ کے مراحل پر روشنی ڈالی۔اس موقع پرالطاف شاہد، ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر فشریز ریاض الدین،ڈاکٹر عابدحسین، اور نبیل احمد سمیت فارمرز نے شرکت کی   ۔

ای پیپر دی نیشن