کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کامیاب سکولوں کی مجموعی شرح 95فیصد رہی 

Sep 17, 2021

لاہور (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی منظوری کے بعد کوالٹی ایشورنس اینڈ امپروومنٹ (QAI) ڈیپارٹمنٹ نے 2020-21کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کیو اے ٹی میں کامیاب ہونے والے سکولوں کی مجموعی شرح تقریباً 95فیصد رہی جس پر ایم ڈی پیف نے خوشی کا اظہار کیا اور کامیاب ہونے والے سکول پارٹنرز، طلباء ، اساتذہ اور بچوں کے والدین کو مبارکباد دی۔ کیو اے ٹی کے نتائج کی تفصیل پیف پارٹنرز کے SISاکاؤنٹس میں اپ لو ڈ کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی پیف نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ان کٹھن حالات کے باوجود پیف پارٹنرز اور پیف انتظامیہ نے مل کر 7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقاد کو صرف کامیاب بنایا ۔

مزیدخبریں