اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سبب بنے گا، ملک میں عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے ہاتھوں پہلے ہی سے مسائل، چیلنجز سے نبر آزما ہیں اور تبدیلی سرکار کی جانب سے حالیہ اضافہ ملک میں غریب عوام کے مسائل اور ملک میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ کا سبب بنے گا۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے مزید کہا کہ پٹڑولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ملکی تاریخ میں پٹرول کی قیمت 123.30روپے فی لیٹر بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ ماضی میں عمران خان مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے بلند با نگ نعرے بلند کرتے رہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر غربت مذید بڑھ جا ئیگی،سبط الحیدر بخاری
Sep 17, 2021