نواب شاہ(بیورو رپورٹ)بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیر آباد میں ونگ کمانڈرائیر فورس میڈم روبینہ نے موٹیویشنل اسپیکر اور کیرئیر کونسلنگ کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ سے اولین ترجیح پاکستان ائیر فورس کو جوائن کرنا تھا، جس کے لیے میں نے اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دی اور ہمیشہ اپنی جماعت میں اول آتی رہی، آئی ایس ایس بی کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا اور پاکستان ائیر فورس بطور ونگ کمانڈر جوائن کرلی، ونگ کمانڈر ائیر فورس میڈم روبینہ نے کہا کہ معاشی اور معاشرتی کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اس اسی شبعہ زندگی میں جائیں جس کیلئے آپ کے دل میں لگن اور شوق ہو اور آپ کی خصوصیات اور رجحان اس شعبہ کے ساتھ مطابقت رکھتی ہو، انہوں نے کہا مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز پاکستانی بچیوں کو نہایت معیاری تعلیم اور تربیت نہایت قابل پرنسپل برگیڈئیر(ر)ڈاکٹر محمد امین ستارہ امتیاز کی زیر قیادت کر رہاہے۔
میری اولین ترجیح پاکستان ائیرفورس جوائن کرناتھا،میڈم روبینہ
Sep 17, 2021