میرپورخاص(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت کی بدنامی کا سبب بننے والا محکمہ حیسکو کے نااہل افسران نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے افسران کی نااہلی اور کرپشن کے باعث میرپورخاص میں بجلی کے بحران پر قابو نہ پایا جا سکا اور بجلی کا بحران مذید شدت اختیار کر گیا ہے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جا پہنچا ہے اس کے علاوہ بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ رات بجلی کی سپلائی معطل رہی جس کی وجہ سے شدید گرمی میں لوگوں نے رات جاگ کر سڑکوں پر گزاری جبکہ خواتین اور بچوں کو شدید گرمی میں رات گھروں میں گزاری جبکہ حیسکو کے افسران اور اہلکاروں نے اپنے موبائل فون بھی بند کر لئے جس کی وجہ سے ان سے رابطہ کرنا ناممکن ہو گیا جبکہ حیسکو کے دفتر شکایات کے نمبر سے بھی کوئی جواب بھی نہیں ملا اور دفتر شکایات میں تعینات عملہ غائب رہا لوگوں نے حیسکو افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکو کا قبلہ درست کر کے عوام کو رلیف دیا جائے دیگر صورت میں حیسکو کے دفتروں کا گھیرائو کیا جائے گا۔