لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ کی حد نظر محلہ میں رشتہ داری کے تنازعہ دایا برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جہاں کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار سے 8 افراد خادم حسین، عابد حسین، زاہد علی، بلاول دادو، شوکت، الطاف، مہتاب اور سجاد دایو شدید زخمی ہوئے جنہیں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، اس موقع پر زخمیوں کے بتایا کہ ہمارا اپنی برادری کے بااثروں کے ساتھ رشتہ داری کا تنازعہ چل رہا ہے جس پر آج ہمارے مخالفین نے کلہاڑیوں اور چھریوں سے حملہ کرکے ہمیں زخمی کردیا ہے۔