جیکب آبادمیں معمولی تکرارپرمسلح افرادکی فائرنگ‘  4زخمی

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود گاؤں محمد امین جکھرانی میں معمولی بات پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شریفان خاتون، گل بانو، دو بچوں ذموران اور ناہیدہ نوتکانی کو شدید زخمی کردیا اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر زخمی خواتین اور بچوں کو ورثہ کی جانب سے لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی اس موقع پر زخمیوں کے ورثہ نے بتایا کہ کوڈرانی برادری سے تعلق رکھنے والے مسلحہ افراد نے فائرنگ کرکے ہمارے دو خواتین اور دو بچوں کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن