ٹھاروشاہ( نمائندہ)ضلع نوشہروفیروز کے شہر ٹھاروشاہ میں صفائی عملے کی بیس ویں روز بھی ٹائون آفیسر محمد علی نندوانی اور اے سی بھریا شاہد حسین سرکی کے خلاف حاکم شیخ ندیم شیخ اور اللہ ڈنو شیخ کی قیادت محمد میں علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دو مہینوں سے ہماری پکے ملازمین کی تنخواہیں بند کی ہوئی ہیں جبکہ صفائی والے بیس کے قریب کچے ملازمین کو برطرف کردیا ہے جس سے بے روزگاری بڑھنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں بچے گھروں میں فاقہ کشی پر ہیں ہم بیس روز سے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں مگر ہماری کوئی سننے والا نہیں ہے جس پر ہم چیئرمین پی پی بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سیکریٹری بلدیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ہمارے کچے ملازم بحال کرو اور دو مہینوں کی پکے ملازمین کی تنخواہیں دی جائیں دیگر صورت میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری اور مرتے دم تک جاری رہے گا جبکہ رابطہ کرنے پر ٹائون آفیسر محمد علی نندوانی نے بتایا کہ میں نے کسی بھی کچے ملازم کو نہیں نکالا ہے۔