شہیدبے نظیرآبادمیں 20ستمبرسے 7روزہ پولیومہم شروع کرنے کااعلان 

نواب شاہ (بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں 20 ستمبر سے منعقد ہونے ولی 7 روز ہ قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور ضلع بھر کے 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا  یہ ہدایات انہوں نے ضلع میں 20 سے 26 ستمبر تک منعقد ہونے والی 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے دربارہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ مقررہ کردہ احداف حاصل کیا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ ضلع میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ویکسی نیشن کی ڈیٹا  کی انٹری کو بھی یقینی بنایا جائے، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر شہید بینظیر آباد ڈاکٹر دولت علی جمالی اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپرنے بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں  20 ستمبر سے 26ستمبر  تک منعقد ہونے والی 7 روزہ قومی  انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے 5 سال عمر تک کے 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد  بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے بھی قطرے پلائے  جائیں گے اس مقصد  کے لئے 1038 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 896 موبائل،70 فکس،50 ٹرانزٹ  اور 22 ایس ایم ٹی ٹیمیں شامل  ہیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنید حمید سموں،ریجنل مینیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مظہر ویسر ، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری ، ڈاکٹر ریاض شاہ،ڈاکٹر آمینہ بروہی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،تعلقہ سپر وائیزرس،پولیس،صحت ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن