عہدہ سے برطرفی ذہین کنول کے منفی کارناموں کا نتیجہ‘ پی ٹی آئی خواتین

ملتان ( لیڈی رپورٹر )  پی ٹی آئی کی سابق ضلعی صدر ذہین کنول کی سبکدوشی ان  کے اپنے منفی کارناموں کا نتیجہ ہے۔ جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ کیخلاف پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں۔ ذہین کنول نے غریب خواتین کو جھانسہ دیا اس کے ثبوت  بھی موجود ہیں۔ ذہین کنول کی جانب سے اعلیٰ قیادت پر الزام تراشیاں بے بنیاد اور گھنائونی حرکت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی خواتین رہنمائوں شازیہ وحید آرائیں، ذکیہ ملک، تسنیم کوکب، عروج فاطمہ اور فرح ناز نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کو نہ صرف پارٹی سے الگ کیا بلکہ انہیں احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ۔ جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ نے اعلیٰ قیادت کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا اس  فیصلے کو قربان فاطمہ اور ذکیہ بی بی کی جانب سے سازش قرار دینا درست نہیںذہین کنول سینئر رہنما قربان فاطمہ پر بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہیں دوسری جانب پارٹی بھی بدنام ہو رہی ہے اعلیٰ قیادت نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن