وہاڑی (نامہ نگار) سکول کھلتے ہی وہاڑی اور اسکے گردونواح میں غیر معیاری اورمضر صحت چپس اور رنگ برنگے پاپڑوں کی فروخت کرنے والوں نے معصوم بچوں میںبیماریاں بانٹی شروع کر دی پاپڑ بنانے والے معصوم بچوں کے دشمن دکانداروں کو زیادہ منافع کا لالچ دیکر انتہائی نقصان دہ اجزاء سے تیارہونیوالے پاپڑ فروخت کرنے لگے خوبصورت اور رنگ برنگے لفافوں میں بند مضر صحت پاپڑ کھانے سے بچوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے لگیں‘محکمہ صحت نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں شہریوں عبدالرشید، حنیف شیخ، عرفان علی، محمد آصف ،محمد عمران اور سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح وا حوال کامطالبہ کیاہے
وہاڑی ونواح میںمضر صحت چپس‘ پاپڑوں کی فروخت‘ بچے بیمار ہونے لگے
Sep 17, 2021