تنظیمی اتحادکے  قیام کامقصد سماجی تنظیموں کو جمع کرنا ہے: ملک فیض رجوانہ

Sep 17, 2021

ملتان ( خبر نگار خصوصی)پاکستان تنظیمی اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تنظیم کے ترجمان کیمطابق ایم احسان خان سدوزئی چئیرمین، ڈاکٹر فاروق لنگاہ جنرل سیکرٹری، عرفان الحق حقانی میڈیا کوارڈینیٹر، جواد امین قریشی صوبائی صدر پنجاب ہوں گے جبکہ ملک فیض رسول رجوانہ پاکستان تنظیمی اتحادکے چیف آرگنائزر کہ ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیض رسول رجوانہ،  ایم احسان خان سدوزئی، ڈاکٹر فاروق لنگاہ اور عرفان الحق حقانی نے کہا کہ پاکستان تنظیمی اتحاد کے قیام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایسی سماجی و رفاہی تنظیموں کو ایک چھتری تلے جمع کیا جائے جو رضاکارانہ طور پر معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے کوشاں و سرگرم ہیں۔ 

مزیدخبریں