مسلمان اغیار کے رنگ میں رنگنے کی بجائے دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں: حافظ عبدالطیف

Sep 17, 2021

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)  مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے بندہ مومن نہ صرف خود اعمال صالح کا حامل ہونا چاہئے بلکہ دوسروں کو بھی برائیوں سے روکے اور نیکی کی ترغیب دے، مسلمان خود کو اغیار کے رنگ میں رنگنے کی بجائے دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اسی میں دنیا آخرت کی بھلائیوںاور کامیابیوں کا راز مضمر ہے، حافظ عبدالطیف نے کہا ہمیں صحابہؓ و اولیاء کرامؒ کے راستے پر چلتے ہوئے معاشرے کو امن کا گہوارہ اور اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ معاشرہ ثابت کرنا ہوگا ۔ 

مزیدخبریں