اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی ایشو نہیں: غلام حسین عامل

سانگلہ ہل (  نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل استاد غلام حسین عامل نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاست بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال ہو ئی، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی مجموعی طور پر تمام سیاسی جماعتوں سے آگے رہی ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی ایشو نہیں، عمران خان کی تین سالہ کارکردگی ماضی کے مقابلے میں مثالی ہے۔ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگو کر تے کیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...