گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر ملکی سیاست سے پاک اور بلا تفریق تاجر برادری کی خد مت کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے والا واحد ادارہ ہے ان خیالات کا اظہار سا بق چیئرمین اسلم ابراہیم سابق وائس چیئر مین عثمان الحق بٹ نے یونٹی ون یونٹی گروپ کی کامیابی کے سلسلہ میں تاجر برادری کے دوستوں سے ڈور ٹو ڈور چیمبرکی حمایت کرتے ہو ئے کیا مزید انہوں نے کہا ہمار اگروپ کامیاب ہونے کے بعد تمام تاجر بھائیوں کے بلا تفریق کام کرے گا اور تمام انڈسٹری کی مشکلات میں ان کے لئے ہراول دستہ ثابت ہو گا انہوں نے کہا یونٹی ون یو نٹی گروپ بڑی اکثریت سے کامیاب ہو گا۔